• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے نئے سال پر کیا دعا مانگی؟

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نئے سال کے موقع پر وطن عزیز پاکستان کے لیے خوشحالی و شادابی کی دعا مانگی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے 22 ویں جبکہ پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جو سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز کو متواتر استعمال کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کی طاقت کو جانتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی سوشل میڈیا پر فین فالونگ بھی بہت زیادہ ہے۔

نئے سال 2021 کے آغاز کے موقع جہاں پاکستانی عوام آنے والے سال کے لیے دعائیں مانگ رہی ہیں وہیں پروزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک اکاؤنٹ پر معروف شاعر ’احمد ندیم قاسمی ‘ کی دعائیہ نظم کے 3 مصرعے شیئر کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شیئر کیے گئے اشعار کچھ یوں ہیں: 

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

وزیز اعظم عمران خان کی جانمب سے شایئت کی گئے ان اشعار کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں انہیں ہاتھ اُٹھا کر دعا مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔




تازہ ترین