• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ: پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی قتل

سندھ کے شہر نواب شاہ میں ایک اور جوڑا غیرت کے نام پر بھینٹ چڑھ گیا، پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔

نواب شاہ پولیس کے مطابق نواب شاہ کے علاقے بلال کالونی میں میاں بیوی کو قتل کیا گیا ہے جنہوں نے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔

نواب شاہ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ سفاک ملزمان نے کلہاڑی کے وار کر کے دونوں کو قتل کیا اور باآسانی فرار ہو گئے۔


پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین