میرپور خاص کے قریب سندھڑی میں پسند کی شادی پر مبینہ قتل ہونے والی لڑکی کے شوہر کا دوسرا ویڈیو بیان سامنے آگیا، شوہر نے مقامی پولیس افسر پر عدم اعتماد کرتے ہوئے تحفظ کی اپیل کی ہے۔
سندھڑی میں یکم نومبر کو مبینہ طور پر قتل ہونے والی لڑکی کے شوہر غلام قادر کا اپنے دوسرے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ مقامی زمیندار سمیت مرکزی ملزمان آزاد ہے اور وہ دربدر ہے۔
غلام قادر نے کہا کہ میری اپیل کے باوجود تحفظ نہیں ملا، کچھ ہوا تو ملزمان سمیت ڈی ایس پی سندھڑی بھی ذمے دار ہوں گے۔
دوسری جانب ڈی ایس پی ذوالفقار قائم خانی کا کہنا ہے کہ ان پر عائد الزامات غلط ہیں۔
ڈی ایس پی نے کہا کہ مقدمے میں نامزد زمیندار نے عدالت سے ضمانت کرالی ہے، جبکہ پولیس مقدمے میں نامزد 4 ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔