• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کو فلم رادھے سے متعلق ’اہم خط‘ موصول

بھارتی اداکار سلمان خان کو ان کی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ سے متعلق ایک اہم خط موصول ہوا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلطان آف بالی ووڈ کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے وہ اپنی نئی فلم رادھے کو تھیٹر سے قبل او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز نہ کریں۔ 

رپورٹس کے مطابق اس خط کی کوئی تصدیق تو نہیں ہوسکی، تاہم اس میں لکھے گئے ناموں سے صاف ظاہر ہے کہ یہ فلم نمائش کنندگان کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ 

ان کی جانب سے سلمان خان کو درخواست کی گئی ہے کہ فلم رادھے کو او ٹی ٹی پلیٹ فارمز (جیسے نیٹ فلیکس) سے پہلے تھیٹر میں ریلیز کیا جائے۔ 

واضح رہے کہ سلمان خان کی اس نئی آنے والی فلم سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ یہ فلم سنیما کے بجائے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔ 

تاہم اپنے خط میں ان فلم نمائش کنندگان نے کہا ہے کہ سنیما سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد کے لیے یہ سال کافی پریشان کن رہا ہے، جہاں سنیما بند ہونے سے یہ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سنیما کے لیے فلم اسی طرح اہم ہے جس طرح کار کے لیے فیول، کیونکہ فلم کے بغیر سنیما کو چلانا ممکن نہیں ہے۔ 

اس خط میں بولی ووڈ کے سلطان سے درخواست کی گئی کہ ان کی فلمیں دہائیوں سے سنیما کے لیے اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں، تاہم ایسے میں ان کی نئی فلم رادھے گزشتہ برس کا نقصان پورا کرسکتی ہے۔

اس خط میں سلمان خان سے درخواست کی گئی وہ اپنی نئی فلم رادھے کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے پہلے بڑے پردے پر ریلیز کریں۔  

تازہ ترین