• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین:غریب اور مستحق افراد میں کمبل، رضائیاں اور خیمے تقسیم

بدین (نامہ نگار) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بدین سید اعجاز علی شاہ نے مختلف علاقوں میں باہر سونے والے اور انتہائی غریب مرد ،خواتین ،بچوں اور خصوصی افراد میں کمبل، رضائیاں اور خیمے تقسیم کئے. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی بدین میں راستوں پر سونے والے غریب افراد میں سردی سے بچانے کا سامان تقسیم کیا گیا ہے۔ رات کے وقت تقسیم کرنے کا مقصد ضرورت مندوں تک سردی کا سامان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راستوں پر سونے والے اور غریب مستحق افراد کی مدد کرنا ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے رواں موسم سرما میں شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔

تازہ ترین