• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمال صدیقی نے مصطفیٰ کمال کے حکومت مخالف بیانات کو مسترد کردیا

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کے حکومت مخالف بیانات کو مسترد کردیا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ مصطفیٰ کمال کے دورِ نظامت میں کراچی میں چائنا کٹنگ عروج پر تھی۔

مصطفیٰ کمال کے بیان پر ترجمان پی ٹی آئی کراچی و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی سربراہ کا وقت کراچی میں چائنا کٹنگ کے عروج کا دور رہا۔ 

جمال صدیقی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی سربراہی میں نالے اور پارکس پر بھی قبضے کیے گئے۔ کراچی کی عوام پی ایس پی سربراہ جیسے ٹھگوں کو جانتی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ شہر کراچی کو تباہ کرنے والوں کی فہرست میں پی ایس پی سربراہ سر فہرست ہیں۔ 

جمال صدیقی نے مزید کہا کہ ہر طرح سے ناکامی مصطفٰی کمال کی بے بسی کا سبب ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کراچی میں ترقیاتی کام کروا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بلدیاتی سسٹم ختم کر رکھا ہے، چیف جسٹس نے آن ریکارڈ کہا کہ کراچی کی آبادی 3 کروڑ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے کہ جمہوریت کی پہلی سیڑھی بلدیاتی نظام ہے، عمران خان سے بہت مایوس ہیں، پی ٹی آئی کے وزیرِ اعلیٰ نے 56 ہزار کونسلروں کو نکال دیا۔

تازہ ترین