کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں سے16ملزمان گرفتار،اسلحہ اور دیگر سامان برآمد،تفصیلات کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نےاسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور گٹکا کی فروخت میں ملوث رسالہ، نبی بخش، بغدادی،چاکیواڑہ، کھارادر، میٹھادر، کلاکوٹ اور کلری میں کارروائی کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 2 پستول 30 بور بمعہ 7 راؤنڈز ، 43 کلو آتشگیر مادہ سے تیار کردہ چائنا پٹاخے، 3525گرام چرس؎، 39 کلو زہریلا گٹکا،ماوا چھالیہ، 2 موبائل فونز، 6 بوتل شراب اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل قبضے میں لے لی،گرفتارملزمان میں خلیل،جمیل، محمد سعید،ریاج عرف راجو ، مبشر ،اکبر علی ،محمد طلحہ ،غلام سرور عرف گڈو کمال ،محمد فراز ،کشور، بخت شامن ،محمد شیراز اورمحمد امین شامل ہیں،پولیس کے مطابق ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے اور انکے خلاف مختلف تھانوں میں 16 مقدمات درج ہیں،دریں اثنا قائد آباد پولیس نے شہری کیجانب سے ڈکیتی کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر کے لیاقت علی اور ذاکر سے شہری سے چھینی گئی رقم، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے،ملزمان نے دوران تفتیش سہراب گوٹھ، شریف آباد، شرافی گوٹھ اور جیکسن سمیت دیگر علاقوں میں چھینا جھپٹی کی وارداتوں کو انکشاف کیا ہے،ملزمان کیخلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج، تفتیس جاری۔