• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد سینیٹ اورضمنی الیکشن میں حصہ لے گا ، شیخ رشید

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کااتحاداسمبلیوں سے استعفے نہیں دے گا اورآئندہ سینیٹ اورضمنی انتخابات میں حصہ لے گا،پاکستان تحریک انصاف آئندہ سینیٹ انتخابات میں زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گے کیونکہ ان کی حکومت لٹیروں اورمفروروں کے بلاامتیازاحتساب کامینڈیٹ لے کر برسراقتدارآئی۔انہوں نے کہاکہ سیاست میں خوش اسلوبی کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں اورحکومت حزب اختلاف کے ساتھ این آراوکے سواتمام قومی معاملات پرپارلیمنٹ میں مذاکرات کے لئے تیارہے، وزیرداخلہ نے کہاکہ حزب اختلاف کی قیادت نے اگراسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیاتوحکومت قانون کے تحت ان سے نمٹے گی۔ 
تازہ ترین