• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے معین علی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر معین علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ 

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی پی) کے مطابق دورہ سری لنکا پر اسکواڈ کے ساتھ موجود معین علی کا کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ 

ای سی بی کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر کو 10 روز کے لیے آئیسولیٹ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب معین علی کے ساتھ رہنے کی وجہ سے ساتھی کھلاڑی کرس ووکس بھی سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ 

ای سی بی نے بتایا کہ معین علی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بقیہ اسکواڈ کے کل کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

تازہ ترین