• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 7 کیسز رپورٹ

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 7 کیس رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کیسز کی شرح 5.74 فیصد رہی، صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 18 ہزار 254 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا کے 122ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سات افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

نئے کیسز صوبے کے چار اضلاع سے رپورٹ ہوئے، ان میں کیچ سے چار جبکہ کوئٹہ لسبیلہ اور ژوب سے ایک ایک کیس شامل ہے۔

اس وقت صوبے میں کوروناکے فعال کیسز کی تعداد 240 ہے، بلوچستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 18ہزار 254 ہوگئی۔

صوبے میں کورونا کے صحت یاب افراد کی تعداد 17 ہزاز 829 ہے، کورونا سے متاثرہ185 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین