• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اداکارہ سنی لیون سے محبت کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے متنازع ریئلٹی شو میں سنی لیون مہمان کے طور پر شریک ہوئیں جس کے میزبان بھارتی اداکار سلمان خان ہیں۔اداکار اور میزبان سلمان خان نے دوران شو اداکارہ سنی لیون کے ساتھ دلچسپ گفتگو کی اور دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے سے اظہار محبت کیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون سلمان خان سے پوچھتی ہیں کہ آپ کی بیماری کیا ہے؟اداکارہ کی جانب سے کیے جانے والے سوال پر اداکار سلمان خان کہتے ہیں کہ مجھے ابھی آپ سے پیار ہوگیا ہے، اسے لویریا کہتے ہیں۔سلمان خان کا جواب سن کر سنی لیون بھی ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں۔واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی اس دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیو پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین