تہران (اے ایف پی، جنگ نیوز) ایران نے کہا ہے کہ انہوں نے خلیج فارس میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر جنوبی کوریا کے تجارتی بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے، ایران کی جانب سے یہ کارروائی ایسے وقت ہوئی ہے جب امریکی پابندیوں کی وجہ سے جنوبی کوریا کے بینکوں نے ایرانی فنڈز منجمد کردیے ہیں جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دیکھی جارہی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ نے خلیج فارس میں کارروائی کرتے ہوئے آبی آلودگی پھیلانے کے جرم میں جنوبی کوریا کے کیمیکل لے جانے والے جہاز کو تحویل میں لیا ہے۔