پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی موذی وباء کے باعث اموات کے حوالے سے پنجاب دیگر صوبوں سے آگے رہا، گزشتہ روز کورونا سے پنجاب میں 36، سندھ میں 12، خیبر پختون خوا میں 8 اور آزاد کشمیر میں 3 اموات واقع ہوئیں۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 947 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 59 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 903 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 409 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار 476 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 73 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 68 لاکھ 84 ہزار 940 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کُل 35 ہزار 707 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 219 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 44 ہزار 360 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 19 ہزار 452 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 623 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 41 ہزار 393 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 160 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 59 ہزار 729 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 683 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 38 ہزار 395 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 428 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 254 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 185 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 383 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 229 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 870 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔