• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈین کپل شرما نے بھی نیٹ فلکس کا رخ کرلیا

بھارت کے نامور کامیڈین کپل شرما نے بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلیکس کا رخ کرلیا ہے۔ 

نیٹ فلیکس کے ساتھ منسلک ہونے کا اعلان کپل شرما نے اپنی شخصیت کے مطابق مذاحیہ انداز میں کیا۔ 

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کپل نے لکھا کہ ’قیاس آرائیوں پر یقین نہ کریں، بلکہ صرف مجھ پر یقین رکھیں۔ میں بہت جلد نیٹ فلیکس پر آرہا ہوں اور یہی ایک اچھی خبری ہے۔‘

واضح رہے کہ ایک روز قبل کپل شرما نے ٹوئٹر پر ہی اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ جلد اچھی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔ 

تاہم اب نیٹ فلیکس پر آنے سے متعلق انھوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نیٹ فلیکس پر پہلی مرتبہ آنے پر بہت زیادہ پرجوش ہوں۔


ان کا کہنا تھا کہ سال 2020 پوری دنیا میں سب کے لیے ہی ایک ناہموار سال رہا ہے، تاہم میرا مقصد ہے کہ میں لوگوں کے گزشتہ سال کے تمام غموں کو دور کروا کے انھیں محبت، ہنسی مذاق اور مثبت انداز کے ساتھ نئے سال میں خوش آمدید کہوں۔ 

کپل شرما کے اس پروجیکٹ کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں ہیں، تاہم انھوں نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اس کی تفصیلات شیئر کرنے میں بہت بے چین ہیں، زیادہ انتظار نہیں کرسکتے۔ 

تازہ ترین