• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی اور بلاول بھٹو ہماری سمجھ سے باہر نہیں، فیصل سبزواری


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور بلاو ل بھٹو زرداری ہماری سمجھ سے باہر نہیں ہیں۔

کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کے تقریب سے خطاب کا جواب دیتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت 13سالہ اقتدار کے دوران کئی ہزار ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کھا گئی۔

انہوں نے کہا کہ پی پی حکومت ان 13برسوں میں کراچی کو 13 بسیں اور 13 بوند پانی تک نہیں دے سکی۔


ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نکاسی آب کے منصوبہ بناسکی اور نہ ہی شہریوں کےلیے پانی لاسکی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں کراچی کے مسائل ایم کیو ایم اور اس کے ووٹوں کی وجہ سے ہیں۔

فیصل سبزواری نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری پہلے ہمارے سوالات کا جواب دیں اور پھر ہم سے جواب مانگیں۔

اس سے قبل کراچی میں تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ مجھے نہیں پتا ایم کیو ایم کی کیا مجبوری ہے کہ وہ وفاقی حکومت کا حصہ ہے۔

تازہ ترین