• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالب علم کے اغواء، قتل اور لاش جلانے کے ملزم کو دو بار سزائے موت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے مدرسے کے طالب علم کو تاوان کی خاطر اغواء کر کے قتل اور نعش جلا دینے کے الزام میں گرفتار ملزم کو دو بار سزائے موت دینے کا حکم دیدیا، تھانہ چکوال ٹمن کی پولیس نے گزشتہ سال پندرہ اپریل کو قرآن حفظ کرنے والے چودہ سالہ محمد عدنان کو تاوان کی خاطر اغوا اور قتل کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا اور شک گزرنے پر محمد عدنان اور اعجاز حیدر کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو عدنان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تاہم اعجاز اس گھنائونے جرم میں ملوث نہ پایا گیا۔ گزشتہ روز عدالت نے عدنان کو اغواء برائے تاوان اور قتل کے الزامات میں دو بار سزائے موت، نعش کو جلاکر ثبوت ضائع کرنے کے الزام میں سات سال قید پچاس ہزار روپے جرمانہ اور پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دیا۔
تازہ ترین