• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سندھ مدرسۃ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے کا قتل


کراچی کے علاقے پیپلز چورنگی کے قریب فائرنگ میں سندھ مدرسۃ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے زین علی آفندی جاں بحق ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات گئے پیپلزچورنگی کے قریب گھر میں پیش آیا، نامعلوم ملزمان ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے، اور مزاحمت پر زین علی آفندی کو قتل کردیا، ملزمان جاتے ہوئے گھر سے قیمتی سامان بھی لے گئے۔

 واقعے میں ملوث ملزمان کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں، ملزمان شلوار قمیض اور جوگرز  پہنے تھے اور گھر کے باہر کار سے اترے۔

 پانچ ملزمان رات تین بجکر پچیس منٹ پر گھر میں داخل ہوئے، 55 منٹ تک گھر میں موجود رہے اور مبینہ طور پر لوٹ مار کی، مزاحمت پر مسلح افراد نے زین آفندی کو گولیاں ماریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود ملازم کو رسیوں سے باندھ دیا گیا تھا۔

وزیراعلی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔

تازہ ترین