آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سول ایوی ایشن نے جنوبی افریقی ٹیم کی پرواز کو پاکستان آنے کی اجازت دیدی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (س اے اے) نے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کی خصوصی پرواز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی، جنوبی افریقی ٹیم 16جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے حوالے سے پی سی بی کی درخواست پر جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کی خصوصی پرواز کو اجازت دے دی گئی۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے پرواز کا اجازت نامہ بھی جاری کردیا۔


جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے 27 کرکٹرز اور 11 ٹیم منیجمنٹ آفیشل برطانیہ سے ایمرٹس ائیرلائن کی پرواز ای کے 600 سے 16 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے۔

سی اے اے کے اجازت نامے میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہیں کہ جنوبی افریقی ٹیم کو کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ سمیت محکمہ صحت کی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

سی اے اے کی جانب سے جنوبی آفریقا کے دیگر دو آفیشلز کو بھی الگ پرواز کی اجازت دی گئی ہیں دونوں آفیشلز 7 جنوری کو دبئی سے کراچی ایمرٹس ائیر کی پرواز ای کے 604 سے پہنچیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید