• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں‘منشیات فروشوں کا پاتال تک پیچھاکرینگے ‘شیخ رشید

اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑیں گے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے‘پاکستان کو دہشت گردوں اور منشیات فروشوں سے پاک کرنے کیلئے انکا پاتال تک پیچھا کرینگے اور نشان عبرت بنا کر پاکستان کے عوام کو محفوظ مستقبل فراہم کرینگے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کی ہدایت پرکوئٹہ کا دورہ کیا، معلوم نہیں وزیراعظم کوئٹہ جاتے ہیں یا نہیں، متاثرین کے آٹھ میں سات مطالبات مان لیے ہیں‘ان کوسمجھنا چاہیے یہ ایک عالمی سازش ہے‘شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے‘اگروہ آرہے ہیں تو میں یہی کرسکتا ہوں کہ ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے‘دریں اثناءشیخ رشید احمد کا کہناہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں اور منشیات فروشوں سے پاک کرنے کیلئے انکا پاتال تک پیچھا کرینگے اور نشان عبرت بنا کر پاکستان کے عوام کو محفوظ مستقبل فراہم کرینگے۔ نوجوان نسل خصوصاً طلباء و طالبات کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان بڑے اقدامات لینے والے ہیں لیکن حکومت کے ساتھ ساتھ سماجی رہنماؤں اور عوام کو بھی حکومت کا ساتھ دینا ہوگا ۔انشا ء اللہ عوام کی مدد کے ساتھ بہت جلد منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے یہ بات سند ھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان کے نام ایک خصوصی پیغام میں کہی جو 10جنوری2021ء سے منشیات کے خلاف دوسری 100روزہ مشن نارکوٹکس فری پاکستان لائف ٹائم مہم کا آغاز کررہے ہیں۔

تازہ ترین