امریکی پارلیمنٹ بلڈنگ پر حملے کی دنیا بھر سے مذمت کی جارہی ہے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وائٹ ہاؤس کے باہر پرتشدد مظاہرے کی مذمت کی جبکہ فرانسیسی وزارت خارجہ امور نے کہا کہ امریکی جمہوریت پر سنگین حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
یورپی یونین نے کہا کہ امریکی جمہوریت پر حملہ قابل مذمت ہے۔ نیٹو چیف نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں ہلا دینے والے مناظر ہیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کیپیٹل ہل (پارلیمنٹ بلڈنگ) کی عمارت میں داخل ہو گئے۔ ٹرمپ کے حامیوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں کے بعد کیپیٹل بلڈنگ کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔
امریکی پارلیمنٹ عمارت پر صدر ٹرمپ کے حامیوٕں کی ہنگامہ آرائی کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ کرفیو پورے شہر پر لاگو ہو گا۔