سانحۂ مچھ کےخلاف کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا آج بھی جاری ہے، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے سانحۂ مچھ کے خلاف آج کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔
صدر مرکزی انجمن تاجران رحیم کاکٹر نے بتایا کہ مچھ میں 10 کان کنوں کے قتل کے دلخراش واقعے کے خلاف مرکزی انجمنِ تاجران بلوچستان کی اپیل پر آج شہر بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔
شہر میں تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں گی اور کسی قسم کی کاروباری سرگرمی نہیں ہو گی۔
ادھر وفاقی وزراء کے بعد وزیرِ اعلیٰ بلوچستان بھی دھرنے کے شرکاء کو دھرنا ختم کرنے اور سانحے میں جاں بحق کان کنوں کی میتوں کی تدفین کے لیے قائل کرنے میں ناکام ہو گئے۔
دھرنے کے شرکاء نے احتجاج ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کو وزیرِاعظم عمران کی کوئٹہ آمد سے مشروط کر دیا۔