• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم جنگ نے کراچی والوں کی دُکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا

پاکستان کی خوبرو اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا ہے کہ آج کل اُنہیں گیس کی کمی کے سبب کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

صنم جنگ نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک اسٹوری لگا کر کراچی والوں کی دُکھتی رگ پر ہاتھ دیا ہے، صنم جنگ کی اسٹوری میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کھانا بنا کر ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہ رہی ہیں کہ وہ مختلف دنوں میں کیا پکاتی اور کھاتی ہیں مگر اس دوران گیس کی کمی کے سبب وہ کافی پریشان نظر آ رہی ہیں۔

صنم جنگ کی جانب سے انسٹا اسٹوری پر بومرنگ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں اور فالوورز سے پوچھا گیا ہے کہ ’اور کون کون کراچی میں گیس کی کمی کا سامنا کر رہا ہے ؟۔‘

صنم جنگ کے اس سوال کے پیچھے چھپی بے بسی اور اُکتاہٹ کو اس وقت تقریباً کراچی میں رہنے والے سب ہی گیس صارفین خصوصی طور پر خواتین بخوبی محسوس کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صنم جنگ اور اُن کے شوہر کی طلاق سے متعلق افواہیں زیر گردش تھیں جن کی تردید کرتے ہوئے صنم جنگ نے اپنے سوشل میڈیا کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر قصام کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی تھی۔

صنم جنگ کا طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایک طویل کیپشن میں کہنا تھا کہ ’میں صرف یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ قسام کے بارے میں ان افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ وہ مجھ سے الگ ہوگئے ہیں۔‘

صنم جنگ نے کہا کہ ’یہ افواہ میری انسٹا پوسٹ پر صارفین کے تبصروں سے شروع ہوئی ہے اور یہ سراسر مضحکہ خیز ہے۔‘

تازہ ترین