• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی جمہوریت کی کمزوریوں کا پول کھل گیا، ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے نے مغربی جمہوریت کی کمزوریوں کا پول کھول دیا، امید کرتے ہیں نئی امریکی انتظامیہ ان واقعات سے سبق سیکھے گی اور اپنے رویے میں تبدیلی لائے گی۔

امریکا میں ٹرمپ حامیوں کی ہنگامہ آرائی پر ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا میں کل رات اور آج کےمناظر نے واضح کر دیا کہ مغربی جمہوریت کتنی کمزور ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائنس اور صنعتی ترقی کے باوجود بدقسمتی سے امریکا مشہوری کے لیے زرخیز ہے، ایک مشہور و مقبول شخص اقتدارمیں آیا اور چار سالوں میں ملک کو تباہی تک پہنچا گیا، امید ہےکہ دنیا اور وائٹ ہاؤس کے آنے والے حکمراں اس سب سے سبق سیکھیں گے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ وہ نو منتخب امریکی صدر بائیڈن سے تبدیلی کی امید کرتے ہیں۔

تازہ ترین