• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب، ایف بی آئی ایم او یو کی منظوری سیکرٹری دفاع، خارجہ اور قانون کو نوٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی کابینہ کی جانب سے نیب اور امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے درمیان سمجھوتے کی منظوری دینے کیخلاف دائر درخواست پرسیکرٹری دفاع، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری قانون و انصاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر اندر جواب طلب کرلیا ہے ،جسٹس عامرفاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے سول سوسائٹی نامی تنظیم کی درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اگر ہمیں ٹریننگ ہی چاہئے تو ایف بی آئی سے ہی کیوں لی جائے ؟ جج نے درخواست گزار کے وکیل طارق اسد سے استفسارکیاکہ ایم او یو کیوں کیا گیا ہے تو انہوں نے کہاکہ کابینہ نے ایم او یو کی منظوری دی ہے لیکن وجوہات معلوم نہیں ہیں۔

تازہ ترین