• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ یونیورسٹی سینیٹ کا پہلا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس کی صدارت پروچانسلر و مشیر برائے بورڈز و جامعات نثار احمد کھوڑو نے کی۔ سینیٹ کے اجلاس میں شریک ممبران انجینئر تھے۔ عبد القیر شاہ، محترمہ سلطانہ صدیقی ، ناہید شاہ درانی، انجینئر مختار علی شیخ ، پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم طارق رفیع، انجینئر پروفیسر ڈاکٹر مداد علی شاہ ، علیمہ ریحانہ رفیق ، سید غلہ مجتبیٰ شاہ ، ریاض حسین سہتو ، پروفیسر ڈاکٹر انیلہ عطا الرحمٰن ، محترمہ عالیہ فاطمہ ، پروفیسر ڈاکٹر اے کیو مغل اور فقیر محمد لاکھو نے شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین کی کاوشوں کو سراہا اور اس یونیورسٹی کو ملک کی ایک بہترین یونیورسٹی بنانے کے لئے گورنمنٹ آف سندھ کے ذریعے فراہم کردہ ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تازہ ترین