کوئٹہ مغربی بائی پاس پر سانحہ مچ کے خلاف چھٹے روز بھی دھرنا جاری ہے۔
شہدا ایکشن کمیٹی نے وزیراعظم کی آمد تک دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
کمیٹی نے پریس کانفرنس میں کہاکہ وزیراعظم یہاں آئیں، یہ نہ سوچیں کہ ان پر تنقید ہوگی، ان کی عزت میں اضافہ ہوگا۔
شہدا ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ لواحقین اپنی مرضی سے یہاں بیٹھے ہیں، ہم نے کسی پر دباؤ نہیں ڈالا، ہم کسی حکومت یا سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ شہداء کے ورثا کی مرضی کے پابند ہیں۔
اگر لواحقین ایک ماہ تک دھرنے میں رہیں تو ساتھ ہیں۔ ہمیں دھمکیاں دی گئی ہیں، ہم ریاست کے خلاف نہیں ہمارا مطالبہ آئین کے مطابق ہے۔