• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کپ کا آج سے آغاز، آسٹریلوی کرکٹر کی پہلی بار شرکت

پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے کراچی میں شروع ہو رہا ہے جس میں پہلی مرتبہ آسٹریلوی کرکٹر ایرون سمرز شرکت کریں گے۔

آسٹریلیا کے 24 سالہ ایرون سمرز ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم پر سندھ کے خلاف ایکشن میں ہونگے۔

ایرون سمرز پی ایس ایل4 میں کراچی کنگز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں تقریباً ایک کروڑ روپے کی پرائز منی رکھی گئی ہے، فاتح ٹیم کو 50 لاکھ جبکہ رنرز اپ کو 2.5 ملین روپے دیے جائیں گے۔

تازہ ترین