مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ حکومت ایک سال کے لیے تمام منصوبے ملتوی کر دے اور غربت دور کرنے کے لیے ایک سال کاشارٹ ٹرم منصوبہ بنائے۔
چوہدری شجاعت حسین نے مہنگائی سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ بے روزگار اور تنخواہ دار طبقے کے مسائل کے حل کے لیے کوشش کریں گے، لائحہ عمل مرتب کرنے میں ہمیں سیاسی نقصان ہی کیوں نہ ہو۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ بیٹھے بیٹھے ایک آئٹم کی قیمت سو سے بڑھا کر دو سو کر دیتا ہے، مہنگائی کا اثر صرف تنخواہ دار طبقہ پر ہوتا ہے، کاروباری طبقہ اپنے منافع کا خود تعین کرتا ہے، تنخواہ دار طبقہ اپنی فریاد کس کے پاس لے کر جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدان اپنی سیاست بھول کرعوام کی تکلیف دور کرنے کے لیے اکٹھے ہوں، مجھے امید ہےکہ انشاء اللّٰہ اس میں ضرور کامیابی ملے گی۔
چوہدری شجاعت حسین کا رشوت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شخصیات کی کرپشن پر تو سب دھیان دیتے ہیں لیکن ٹیکنیکل کرپشن پرکوئی نہیں پوچھتا۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ کرپشن صرف رشوت لینا دینا نہیں، ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں اضافہ بھی کرپشن ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ فوج جب بھی اقتدار میں آئی انہوں نے فوری عوام کی فلاح کے لیے اقدامات کیے،