• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای ووٹنگ کیلئے غیرملکی کنسلٹنٹس کی خدمات لینے کا فیصلہ

وفاقی وزیرِ آئی ٹی سید امین الحق کہتے ہیں کہ ای ووٹنگ نظام کے لیے عالمی سطح کے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر ای ووٹنگ نظام کے لیے کنسلٹنٹس ہائر کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِصدارت ای ووٹنگ کا شفاف نظام وضع کرنے کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

امین الحق کا مزید کہنا ہے کہ کمیٹی اجلاس میں وزیرِ پارلیمانی امور، وزیرِ آئی ٹی ،الیکشن کمیشن اور نادرا کےسربراہ شریک ہوئے، اجلاس میں الیکشن کمیشن نے وزارتِ آئی ٹی سے تیکنیکی معاونت مانگی۔


وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ای ووٹنگ نظام کے وضع کے لیے کنسلٹنٹس ہائر کر کے ان کی خدمات الیکشن کمیشن کو دی جائیں گی، الیکشن کمیشن کنسلٹنٹس کے ہمراہ تمام سیاسی جماعتوں سے ای ووٹنگ کے نظام پر مشاورت کرے گا۔

تازہ ترین