متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے وفاقی کابینہ میں واپسی کے لیے ایک اور وزارت مانگ لی۔
ایم کیو ایم پاکستان نے کابینہ میں واپسی وزارت سے مشروط کردی، ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کے سامنے شرط رکھی ہے کہ امین الحق کو وزارت ملے گی تو پھر کابینہ میں واپسی ہوگی۔
متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ پہلے امین الحق کو وزارت دیں پھر واپسی ہوگی۔
ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر حکومت نے وزارت دینے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امین الحق کو تاحال وزارت ملنے کی یقین دہانی پر عمل نہ ہونے پر ایم کیو ایم کی واپسی نہ ہوسکی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے کراچی کے ترقیاتی فنڈز اور ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔