• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ڈولفن کو لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ہلاک کردیا گیا


بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہجوم نے لاٹھیاں اور ڈنڈے مار مار کر ڈولفن کو ہلاک کردیا۔

ڈولفن کو اس بے دردی سے مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 31 دسمبر کو پیش آیا تھا، جبکہ ڈولفن پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کی جانب سے ڈولفن پر حملہ کرنے کے بعد وہ بری طرح زخمی ہوگئی تھی اور اس کے جسم سے بے تحاشہ خون بھی بہہ رہا تھا۔

وہاں موجود ایک شخص نے ان لوگوں سے کہا بھی کہ تم لوگ اسے کیوں مار رہے، لیکن حملہ آور ڈولفن کو مارنے سے پھر بھی باز نہیں آئے۔

تازہ ترین