• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل شرما کے ساتھ چھ کروڑ روپے کا فراڈ، مقدمہ درج

کپل شرما شو کے میزبان اور بھارتی کامیڈین کپل شرما نے دعویٰ کیا ہے کہ کار ڈیزائنر دلیپ چھابڑیا نے انکے ساتھ پونے چھ کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چھابڑیا نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انھیں (وینیٹی وین) انٹرٹینمنٹ سسٹم لگا ورک اسٹیشن وین فراہم کرینگے۔

اطلاعات کے مطابق یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب ممبئی پولیس کے کرائم اینٹلی جنس یونٹ نے کپل شرما کو جعلی رجسٹرڈ کار پکڑنے کے حوالے سے طلب کیا۔


اس نئی صورتحال کے بعد پولیس دلیپ چھابڑیا اور اسکی کمپنی کے خلاف  کامیڈین کپل شرما کے ساتھ تقریباً پونے چھ کروڑ روپے کی چیٹنگ اور خوردبرد کا کیس رجسٹر کریگی، اس حوالے سے کپل شرما نے اپنا بیان ممبئی پولیس کی کرائم اینٹلی جنس یونٹ کو دیدیا ہے۔

تازہ ترین