• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلوی ٹیم بھارت کیخلاف 338 رنز بناکر آؤٹ

سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف 338 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اسٹیون اسمتھ نے شاندار سنچری بنائی، لیبوشین 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کی دو وکٹیں 96 رنز پر گر گئیں۔

سڈنی میں ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نےپہلی نامکمل اننگز 166رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی، اسمتھ نے 27ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔

لیبوشین بد قسمت رہے کہ 9 رنز کی کمی کے باعث سنچری نہ بنا سکے۔

اسمتھ کی اننگز 131 رنز پر تمام ہوئی، اس کے بعد وکٹوں کی جھڑی لگ گئی اور پوری ٹیم 338 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جڈیجا نے چار وکٹیں حاصل کیں جواب میں بھارت نے کھیل ختم ہونے تک دو وکٹ پر 96رنز بنا لیے تھے۔

تازہ ترین