• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دھرنوں کے باعث مزید 39 پروازیں منسوخ

کراچی میں دھرنوں اور سڑکوں کی بندش کے باعث 39 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق آج شہر بھر میں جاری احتجاجی دھرنوں کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر آنے اور جانے والی 39 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 دن کے دوران 70 سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔


ذرائع کے مطابق  آج کراچی ایئرپورٹ سے 35 سے زائد پروازیں تاخیر سے روانہ ہوئیں جبکہ گزشتہ 3 دن کے دوران 100 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی شہر میں جاری دھرنوں کے باعث پروازیں 30 منٹ تا 4 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں۔

تازہ ترین