• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ نے کراچی میں 2021ء میں 250 بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اویس قادری شاہ نے کہا کہ ریکارڈ پر رکھیں اسی سال کراچی میں ٹرانسپورٹ کے دو منصوبے شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ 2021 ء میں شہر قائد میں 250 بسیں چلائی جائیں گی جبکہ انٹرا سٹی بس منصوبہ زیر غور ہے۔


وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے مزید کہا کہ اس حوالے سے فنڈز کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔

اس پر اپوزیشن رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا کہ سندھ حکومت بسوں کی تاریخ پر تاریخ دیتی ہے مگر 12 سال میں ایک بھی بس نہیں چلاسکی ہے۔

اویس قادرشاہ سے قبل سید ناصر حسین شاہ وزیر ٹرانسپورٹ تھے، انہوں نے بھی کئی بار شہر میں نئی بسیں لانے اور چلانے کی تاریخیں دی تھیں۔

تازہ ترین