پاکستان کے معروف بزنس مین سیٹھ عابد کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔ اُن کی عمر 85 سال تھی۔
کئی دہائیوں سے بزنس کی دنیا میں شہرت رکھنے والے سیٹھ عابد کافی عرصے سے علیل تھے۔
خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ کچھ عرصے بیمار تھے۔
تاہم اُن کی بیماری اور موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
معروف بزنس میں کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر حافظ ایاز مسجد فیز 2 ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائے گی اور تدفین ماڈل کالونی کے قبرستان میں ہوگی۔