تہران (اے ایف پی /جنگ نیوز )ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود ایرانی سپریم لیڈر آیت ﷲ علی خامنہ ای نے کورونا وائرس کے خلاف امریکا کی فائزر بائیو این ٹیک اور برطانوی آسٹرا زینیکا ویکسین کی درآمد پر پابندی عائد کر دی دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے امیر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا ویکسین کی دوڑ میں شامل ہوکر دو طرفہ معاہدے نہ کریں ،ادھر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین تیار کرنے والی امریکی کمپنی ʼموڈرنا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویکسین دو سال سے زائد عرصے تک وائرس سے محفوظ رکھے گی۔تفصیلات کے مطابق ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود ایرانی سپریم لیڈر آیت ﷲ علی خامنہ ای نے کورونا وائرس کے خلاف امریکا کی فائزر بائیو این ٹیک اور برطانوی آسٹرا زینیکا ویکسین کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔