• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا خواجہ آصف کا بےنامی دار ملازم ڈھونڈ لینے کا انکشاف

لاہور(آئی این پی ) قومی احتساب بیورو (نیب )نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ءخواجہ آصف کے بے نامی دار ملازم طارق میر کو ڈھونڈ لینے کا انکشاف کیا ہے، ملازم طارق میر کمپنی کا 50 فیصد کا مالک ،50فیصدشیئرز مسرت خواجہ کے نام پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب بیورو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے اپنے ملازم طارق میر کو اپنی کمپنی کا 50فیصد کا مالک بنا رکھا ہے، نیب نے اسے اب ڈھونڈ لیا ہے

خواجہ آصف نے اپنے ملازم طارق میر کے نام پر2009میں کمپنی رجسٹرڈ کروائی، کمپنی کے بقیہ50فیصدشیئرز مسرت خواجہ کے نام پر ہیں۔

نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم ایس طارق میر کے اکانٹ میں9 سال میں کروڑوں روپے جمع ہوئے۔

تازہ ترین