• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی بم دھماکوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ابوبکر بشیر دس سال قید کے بعد رہا

جکارتہ (جنگ ڈیسک)2002کے بالی بم دھماکوں، جس میں 202افراد ہلاک ہوئے تھے، کے مبینہ ماسٹر مائنڈ عالم دین ابوبکر بشیر دس سال قید کی سزا پوری کرنے کے بعد گزشتہ روز جیل سے رہا ہوگئے۔82 سالہ ابوبکر بشیر کو القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ایک جہادی نیٹ ورک جماعت اسلامیہ (جے آئی) کا روحانی پیشوا سمجھا جاتا ہے۔ ابوبکر بشیر کا صوبہ آچے میں عسکریت پسندوں کے تربیتی کیمپ سے تعلق کے الزام میں قید کیا گیا تھا، تاہم وہ بالی بم دھماکوں کے الزام میں سزا یافتہ نہیں ہیں۔انتہا پسند حلقوں میں ان کے مسلسل اثر و رسوخ پر تشویش کے باوجود اب وہ انتہا پسندی کے خاتمے کا پروگرام سے گزریں گے۔


تازہ ترین