آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نیوزی لینڈ، شارک کے حملے سے خاتون ہلاک

نیوزی لینڈ میں ایک خاتون شارک کے حملے سے ہلاک ہوگئیں۔

نیوزی لینڈ کے شمالی آئس لینڈ پر خاتون تیراکی کررہی تھیں کہ اس دوران ان پر شارک نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو شارک کے حملے کے بعد شدید زخمی حالت میں پانی سے نکالا گیا لیکن جان بچانے کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ خاتون لائف گارڈز کے سامنے ہی تیراکی کررہی تھیں کہ اچانک انہیں چیخنے کی آوازیں سنائی دیں جس پر لائف گارڈز نے فوری طور پر خاتون کو بوٹ میں منتقل کیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ خاتون پانی میں ہی زخمی ہوئیں اور تھوڑی دیر بعد ہلاک ہوگئیں۔

نیوزی لینڈ میں سال 2013 کے بعد یہ شارک کے حملے کا پہلا واقعہ ہے جس میں ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید