سکھر(بیور ورپورٹ،چوہدری محمد ارشاد)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمدشاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سکھر ڈویژن میں چاول کی کاشت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سکھر بیراج کی لیفٹ بینک والے علاقوں میں چاول کی کاشت پر مکمل پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کی فصل کو ختم کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، وڈیرے یا سرکاری افسران کوئی بھی پابندی والے علاقوں میں چاول کی کاشت نہیں کریں گے، اگر کوئی ایسا کرے گا تو اس کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے، متعلقہ ذمہ داروں کو ہدایات، اجلاس میں اسکارپ ٹیوب ویلز کو فعال بنانے اور 25اپریل سے تمام کینالز میں پانی چھوڑنے کا اعلان بھی کیا گیا۔