• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: کورونا وائرس سے مزید 14 اموات، 1505 نئے کیسز

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 14 مریض انتقال کرگئے، جبکہ 1505 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں بتایا صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 572 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ 1505 نئے کیسز سامنے آئے۔


انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 14 مریض انتقال کرگئے، کورونا سے ہلاک مریضوں کی تعداد 3693 ہوگئی ہے۔

اس دوران مزید 758 مریض صحتیاب ہوئے، اس وقت 18488مریض زیر علاج ہیں، 1505نئے کیسز میں سے 1258 کا تعلق کراچی سے ہے۔

تازہ ترین