• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں 12کورونا ویکسین کاؤنٹرز قائم کر نیکا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی دارالحکومت میں 12 کورونا ویکسین کاؤنٹرز قائم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کاؤنٹرز کا مقصد شہریوں کیلئے سہولت فراہم کرنا ہے۔ وفاقی ہسپتالوں، دیہی اور بنیادی مراکز صحت میں ویکسی نیشن کاؤنٹرز قائم ہونگے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اسپتالوں، پمز، پولی کلینک، ایف جی ایچ، سوشل سیکیورٹی اسپتال، روات، سہالہ، ترلائی، بھارہ کہو، شاہ اللہ دتہ اور تمیر کے مرکز صحت میں ویکسین کاؤنٹر قائم ہونگے۔ ذرائع کے مطابق ہرکاؤنٹر پر 3رکنی ٹیم تعینات کی جائے گی، کورونا ویکسین کاؤنٹرز کی نگرانی وزارت صحت کریگی۔
تازہ ترین