• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

ویانا (اکرم باجوہ) سابق وزیر داخلہ،سینیٹر اور سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمان ملک کی بڑی ہمشیرہ اور پی پی پی امریکہ کے سینئر نائب صدر حاجی جاوید اقبال کی والدہ حاجن نور صفیہ سیالکوٹ میں انتقال کرگئیں۔ وہ کئی دنوں سے سیالکوٹ میں زیرِ علاج تھیں۔8جنوری کی شام دوبارہ دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ سینیٹر رحمان ملک کی بڑی ہمشیرہ ، پی پی پی امریکہ کے نائب صدر حاجی ملک جاوید کی والدہ اور نمائندہ جیو اور جنگ اکرم باجوہ کی خوشدامن کو ان کے آبائی قبرستان ساہووالہ سیالکوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا، رحمان ملک نے کہا کہ بڑی ہمشیرہ کی حیثیت سے مرحومہ انکے لئے ماں کا درجہ رکھتی تھیں ۔ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، پرویز اشرف اور صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان ، چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی،سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی،سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ، سینیٹر شیری رحمان، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق،سربراہ پاک فضائیہ اور اراکین پارلیمنٹ سمیت ملک کی اہم سیاسی، سماجی، صحافی اور دیگر اہم شخصیات نے سینیٹر رحمان ملک سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ وہ ان سب کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ان کو تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں اور احباب سے ان کی ہمشیرہ کے بلندی درجات کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین