• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کٹیگری میں حسن علی کو چن لیا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کٹیگری میں حسن علی کو چن لیا۔

حسن علی کو وائلڈ کارڈ کے طریقہ کار کے مطابق منتخب کیا گیا۔

فاسٹ بولر حسن علی کو ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں لیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ 6 کے لیے پلیئرز ڈرافٹ لاہور میں شروع ہو گیا ہے۔

پی ایس ایل سکس کے لیے کھلاڑیوں کا چناؤ جاری ہے۔

 400 سے زائد غیر ملکی کھلاڑی مختلف کیٹگری میں ڈرافٹ کا حصہ ہیں، پی ایس ایل کی 6 فرنچائزز کے مالکان، عہدیدار اور کوچنگ اسٹاف ڈرافٹ کی تقریب میں شریک ہیں۔

تازہ ترین