• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک اداکار کی قائدِاعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت

ترک ڈارمے ارطغرل غازی میں عبد الرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار جلال آل نے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ 

جمال آل اس وقت دورہ پاکستان پر موجود ہیں جہاں انھوں نے شکرپڑیاں اسلام آباد میں یادگارِ پاکستان گئے جہاں کی ایک تصویر انھوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ 

اس تصویر میں ترک اداکار کے پیچھے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کو تصویر آویزاں ہے۔ 

اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ترک اداکار نے لکھا کہ ’وہ ایک ہیرو ہیں جنھوں نے مجھے متاثر کیا۔‘

ساتھ میں انھوں نے قائدِاعظم محمد علی جناح کے بارے میں لکھا کہ وہ ایک وفادار، سچے و پکے مسلمان، ایک عظیم رہنما اور ترک دوست تھے۔ 

ساتھ میں انھوں نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کے لیے دعا بھی کی۔

تازہ ترین