• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: سیکریٹری صحت کا موسم خزاں تک ہر بالغ شخص کو کورونا ویکسین دینے کا اعلان

لندن (شہزاد علی) برطانوی سیکرٹری صحت میٹ ہینکوک نے موسم خزاں تک ہربالغ شخص کو کوروناویکسین دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15فروری تک 4 سب سے کمزور گروہوں میں سے ہر ایک کو ایک ویکسین کی جیب کی پیش کش کی جائے گی۔ لیبر لیڈر سرکیئر سٹارمر نے کہا کہ نرسری سکولوں کو بند کیا جانا چاہئے، تاہم سیکرٹری صحت کا اصرار ہے کہ سکول بچوں کیلئے محفوظ ہیں۔ میٹ ہینکوک نے بی بی سی کے اینڈریو مار کو بتایا ہے کہ کس طرح ہر شخص کو موسم خزاں میں ایک ویکسین پیش کی جائے گی، پندرہ فروری تک سب سے اوپر چار کمزور گروہوں میں سے ہر ایک کو ایک ویکسین کی جیب jab کی پیش کش کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ فی الحال لوگوں کو لاک ڈاؤن سے متعلق ہدایت پر عمل کرنا اور گھروں کے اندر ہی رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ قومی محکمہ صحت کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، کووڈ۔19 کی علامات کے بغیر لوگوں کے باقاعدہ تیز رفتار ٹیسٹ اس ہفتے سے پورے انگلینڈ میں کئے جائیں گے۔ پروگرام میں لیبر پارٹی کے لیڈر سر کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ قواعد سخت ہیں لیکن شاید اس سے سخت کی ضرورت ہے اور انہوں نے حکومت سے کسی کنفیوژن سے بچنے کے لئے روزانہ پریس کانفرنسیں کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ ان کے خیال میں نرسریوں کو شاید بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ حیرت زدہ ہیں کہ پرائمری سکول بند ہیں لیکن نرسری نہیں، انہیں لگتا ہے کہ انہیں شاید بند کردیا جانا چاہئے۔ میٹ ہینکوک کا اصرار ہے کہ سکول بچوں کے لئے محفوظ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ این ایچ ایس کے عملے سمیت لوگوں کو کام پر جانے کی اجازت دینے کے لئے کلیدی کارکنوں کے بچوں کے لئے سکول کھلے رکھنے کی ضرورت ہے۔ی قیناً ہر وہ فرد جو گھر سے کام کرسکتا ہے، اسے گھر سے ہی کام کرنا چاہئے۔ وائرس کے ماہر پروفیسر پیٹر ہاربی نے اینڈریو مار شو میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے چلے جانے کا امکان نہیں ہے لیکن ویکسینوں کا مطلب ہے کہ ہم اس کے ساتھ فلو کی طرح رہ سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ لوگ اس وائرس کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ یہ مارچ میں خراب تھا لیکن اب خراب ترین ہے۔ دریں اثنا سیکرٹری داخلہ نے پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر جرمانے کا دفاع کیا ہے۔  کاروبار کی نمائندگی کرنے والی سی بی آئی نے وائرس کو شکست دینے کے لئے حکومت کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے ہی کوویڈ کے مثبت ٹیسٹ کے 28 دن کے اندر اندر 80 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین