• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفرت انگیز رویے سے تنگ آکر پرنس ہیری اور میگھن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے

لندن (اے ایف پی )برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے نفرت انگیز رویے کا سامنا کرنے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو فیس بک اور ٹوئٹر پر نفرت انگیز رویے کا سامنا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی جوڑے نے امریکہ منتقل ہونے کے بعد ’ترقی پسندانہ کردار‘ ادا کرنے کو ترجیح دی ہے اور وہ اس دوران ذاتی اور پیشہ وارانہ حیثیت میں سوشل میڈیا کا استعمال مسترد کرتے ہیں۔

سنڈے ٹائمز نے جوڑے کے قریبی دوست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی رفاہی فاؤنڈیشن ’آرچویل‘ کے لیے بھی سوشل میڈیا کے استعمال کا ارادہ نہیں رکھتے، اور نہ ہی ذاتی حیثیت میں دوبارہ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین