• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کے لیے ایک خاص انداز کا ڈیسک ٹاپ کمپوٹر تیار کرلیا گیا ہے۔

کمپوٹر بنانے والی ایک معروف کمپنی نے ٹک ٹاک استعمال کرنے  والے شائقین کے لئے ایک ڈیسک ٹاپ بنالیا ہے جو کہ جلد ہی دنیا کے سامنے بھی لایا جائیگا۔

کمپنی کی جانب سے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ہے جو ٹک ٹاک کو پسند کرنے والی نسل کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہےجو کہ کمپیوٹر خودکار طور پر اپنی چوڑی اسکرین کو بالکل فون کی شکل میں بدل دیتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کا 27 انچ کا مانیٹر 4 کے پینلز کے ساتھ ہے جبکہ اے ایم ڈی کا ریزین 7 4800 ای یا ریزین 5 4500 سی پی یو اس کے ساتھ ہوگا۔

تازہ ترین