آپ آف لائن ہیں
بدھ6؍ جمادی الثانی 1442ھ 20؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شدید دھند، موٹر وے پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے للہ انٹر چینج تک بند ہے۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

علاوہ ازیں مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، کسوال اور چیچہ وطنی سمیت متعدد علاقوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

قومی خبریں سے مزید